جمعہ 2؍محرم الحرام 1445ھ21؍جولائی 2023ء

مصدق ملک کی کراچی آمد، پیٹرول کی ہڑتال مؤخر ہونے کا امکان

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال ٹالنے کے مشن پر کراچی پہنچ گئے۔

 مصدق ملک کی پیٹرولیم ڈیلرز سے ملاقات ہوئی ہے اور اس کے بعد ہڑتال مؤخر ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ تحفظات دور ہونے تک پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔

وزیر مملکت مصدق ملک کی پمپس مالکان سے ملاقات ہوئی ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ذرائع کا کہنا ہے کہ فی لیٹر منافع کے معاملے پر حل نکالنے اور ہڑتال مؤخر ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے 22 جولائی سے ملک بھر کے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے تحفظات سے متعلق وزیر پیٹرولیم کو آگاہ کیا تھا، لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ تحفظات دور ہونے تک پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.