جمعہ 2؍محرم الحرام 1445ھ21؍جولائی 2023ء

حمزہ خان جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے حمزہ خان ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں جاری چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے حمزہ خان نے ملائیشیا کے کھلاڑی جواچیم چواہ کو 1-3 گیم سے شکست دے کر سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

حمزہ کی میچ میں کامیابی کا اسکور 11،8 ، 9، 11، 11 ،7  اور 12، 10 رہا۔

 سیمی فائنل میں حمزہ خان کا مقابلہ کل فرانس کے سائینی مینکو ملویل سے ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.