جمعہ 2؍محرم الحرام 1445ھ21؍جولائی 2023ء

ایف آئی اے کا طلبی نوٹس زمان پارک میں موصول کرادیا گیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سائفر کی تحقیقات میں چیئرمین تحریک انصاف کی 25 جولائی کو طلبی کا نوٹس زمان پارک لاہور میں ان کی رہائشگاہ پر موصول کرا دیا۔ 

ایف آئی اے کے اہلکار نے لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائشگاہ زمان پارک میں نوٹس وصول کرایا۔

سائفر کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو 25 جولائی کو طلب کر لیا۔

نوٹس میں ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کو متعلقہ دستاویزات اور شواہد ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے  نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو بھی نوٹس جاری کیے ہیں، دونوں کو 24 جولائی کو ایف آئی اے کی جوائنٹ انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسد عمر نے سائفر تحقیقات کے لیے ایف آئی اے میں پیش ہونے کا اعلان کر رکھا ہے، ان کا کہنا ہے کہ جائیں گے اور حقائق بتائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.