جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

چین اور پاکستان کا سی پیک پر کام کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی چینی ناظم الامور پانگ چنگشوئی سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر سی پیک منصوبوں پر کام کا جائزہ لیا گیا۔

وزارت منصوبہ بندی و ترقی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چین، پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق احسن اقبال نے سی پیک منصوبوں کو مکمل کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ سی پیک منصوبوں پرتیزی سے عملدرآمد حکومت کی کامیابی ہے۔ 

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے سی پیک کے متعدد منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ سی پیک کے منصوبے ماضی میں نظرانداز کیے گئے۔

اعلامیہ  کے مطابق سی پیک کی 10 سالہ تقریبات کے تحت اسلام آباد میں 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس ہوگی۔ سی پیک میں شامل پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے حکام کو سووینئرز سے نوازا جائے گا۔ 

اعلامیہ کے مطابق وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے خصوصی سکہ بھی تیار کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.