جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے، فیڈریشن کی تصدیق

پاکستان کے ٹاپ جیولین تھرور ارشد ندیم ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ہنگری میں 19 سے 27 اگست تک کھیلی جائے گی۔

ارشد ندیم ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے کوالیفائی کرنے والے واحد پلیئر ہیں۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے سیکریٹری محمد طفر نے ارشد کی شرکت کی تصدیق کردی۔

محمد ظفر کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم فٹ ہوچکے ہیں اور ایونٹ کےلیے ٹریننگ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ارشد ندیم انجری کی وجہ سے حال ہی میں ایشین چیمپئن شپ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔

ہنگری میں ہونیوالی ورلڈ ایتھلیٹکس میں جیولین تھرو کا پہلا راؤنڈ 25 اگست اور فائنل 27 اگست کو ہوگا۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن چیمپئن شپ میں ارشد ندیم سے اچھے نتائج کےلیے پُرامید ہے۔

ارشد ندیم جیولین تھرو کی عالمی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ 

پاکستانی تھروور نے گزشتہ سال کامن ویلتھ گیمز اور اسلامک گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

گزشتہ سال ہونیوالی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد کی پانچویں پوزیشن رہی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.