جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

غوث بخش مہر کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے غوث بخش مہر نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

غوث بخش مہر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں کیا۔

اس حوالے سے پی پی رہنما شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ غوث بخش مہر کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غوث بخش مہر آبائی علاقے میں تقریب کے دوران باقاعدہ شمولیتی تقریب کا اہتمام کریں گے۔

واضح رہے کہ غوث بخش مہر کے بیٹے اور سابق ضلع ناظم عارف مہر بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.