جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی پرویز خٹک سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے مرکزی رہنما پرویز خٹک سے نوشہرہ میں ملاقات کی۔ 

اس موقع پر خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ محمود خان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین سے متعلق گفتگو کی گئی۔ 

پرویز خٹک نے کہا کہ سیاسی پارٹیاں منشور بناتی ہیں، عمل نہیں کرتیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بطور وزیراعلیٰ میں نے اور محمود خان نے کے پی میں عملی کام کیا۔ 

برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری عمل کا تسلسل چاہتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.