جمعہ 2؍محرم الحرام 1445ھ21؍جولائی 2023ء

کتے نے کچرے میں پھینکی گئی بچی کی جان بچا لی

لبنان کے دارالحکومت طرابلس میں ایک کتے نے کچرے میں پھینکی گئی نوزائیدہ بچی کی جان بچالی۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بچی کو طرابلس کی میونسپل عمارت کے باہر کچرے میں پھینک دیا گیا تھا۔

ایک راہگیر نے دیکھا کہ کتا منہ میں کچرے کا تھیلا دبائے جا رہا ہے، اس تھیلے میں سے بچی کے رونے کی آواز آرہی تھی۔

راہگیر نے کتے کے منہ سے کچرے کا تھیلا نکالا اور کھولا تو اس میں سے نوزائیدہ بچی برآمد ہوئی۔

حالیہ برسوں کے دوران ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے زمین کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس سے صرف انسان ہی نہیں بلکہ دیگر جاندار بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔

بچی کے جسم پر زخم تھے، اسے اسلامی خیراتی اسپتال لے جایا گیا، وہاں سے طرابلس سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسی دوران سیکیورٹی سروسز اور عدالتی اتھارٹی کو واقعے کے متعلق بتا دیا گیا تھا۔

بچی کی عمر چند گھنٹے ہی تھی، ڈاکٹرز نے کہا کہ اس کی حالت نازک تھی لیکن اب خطرے سے باہر ہے۔

پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے اور بچی کو کچرے میں چھوڑنے والوں کی تلاش میں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.