جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

بھارت، 2عیسائی خواتین پر تشدد، بے لباس کر کے گھمانے کی ویڈیو وائرل

خود کو سیکیولر ملک قرار دینے والے بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و زیادتی کا ایک اور دل دہلا دینے والا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منی پور میں دوعیسائی خواتین کو بہیمانہ تشدد کے بعد بے لباس کر کے گھمایا گیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منی پور واقعےکے مرکزی ملزم کو گرفتار جبکہ ایک ہزار نامعلوم افراد پر مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ منی پور واقعے پر بھارتی سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیتے ہوئے حکومت سے ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔

منی پور واقعے سے متعلق بھارتی چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ حکومت کو کارروائی کے لیےکچھ وقت دیں گے، پھرخود قدم اٹھائیں گے۔

دوسری جانب انسانیت کا سر شرم سے جھکا دینے والے اس واقعے پر بھارتی اپوزیشن نے سخت تنقید کی ہے۔

بھارتی اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ منی پور سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.