جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

سائفر گم کرنے کی سزا 3 سال ہے: مصدق ملک

وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ سائفر گم کرنے کی سزا 3 سال ہے۔

اسلام آباد میں وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کے دوران یہ بات کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سائفر صرف 2 یا 3 لوگوں کی نظروں سے گزرتا ہے، سائفر کی حفاظت چیئرمین پی ٹی آئی کی ذمے داری ہے۔

سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کرائے گئے بیان میں سائفر کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔

مصدق ملک کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف پروگرام کو جس طرح ڈبونے کی کوشش کی وہ سب کے سامنے ہے۔

وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے سیاسی مقاصد پورے کرنے کے لیے آئین، ملک اور ریاست کی قربانی دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.