امریکا نے ایک بار پھر سائفر سے متعلق الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ جانتے نہیں کتنی ہی بار اس سوال کا جواب دے چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر بار ایک ہی جواب دیا ہے کہ یہ الزامات بالکل بے بنیاد ہیں، پھر سے کہتے ہیں کہ امریکا کسی بھی ملک کی اندرونی سیاست میں دخل نہیں دیتا۔
واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کرایا ہے۔
اعظم خان نے سائفر معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف بیان ریکارڈ کرایا ہے اور اسے ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اعظم خان کا ریکارڈ کرائے گئے بیان میں کہنا تھا کہ سیاسی مقاصد کے لیے سائفر کا ڈرامہ رچایا گیا۔
Comments are closed.