جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

واٹس ایپ کی سروس کچھ دیر متاثر ہونے کے بعد بحال

سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ کی سروس دنیا کے مختلف ممالک میں کچھ دیر معطل رہنے کے بعد بحال ہوگئی۔ 

پاکستان ،برطانیہ، امریکا اور کینیڈا سمیت مختلف ملکوں میں واٹس ایپ کی سروس تقریباً  آدھا گھنٹہ متاثر رہی۔

واٹس ایپ کی سروس متاثر ہونے کا معاملہ فوراً ہی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

سروس معطلی کے معاملے پر فوری طور پر واٹس ایپ کی جانب سے کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ 

واضح رہے کہ اس وقت 2 ارب 70 کروڑ افراد واٹس ایپ کے صارفین ہیں۔

واٹس ایپ میسنجر کی بنیاد 2009 میں رکھی گئی تھی اور بعد میں اسے فیس بک کو فروخت کر دیا گیا۔

سن 2020 تک اس ایپ کے دنیا بھر میں 2 ارب سے زیادہ صارفین تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.