منگل 6؍محرم الحرام 1445ھ25؍جولائی 2023ء

ایمرجنگ ایشیا کپ: بھارت اے نے اہم میچ میں پاکستان اے کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

ایمرجنگ ایشیا کپ 2023 کے اہم میچ میں بھارت اے نے پاکستان شاہینز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔ 206 رنز کا ہدف بھارتی ٹیم نے 37ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں شاہینز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 205 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ قاسم اکرم 48 اور صاحبزادہ فرحان 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بھارت اے کی جانب سے راج رودن نے 5 اور مانوو سدھر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں بھارت اے نے ہدف 37ویں اوور میں 2 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ سائے سدھرسن 104 کپتان یش دھلکل 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.