بدھ30؍ذوالحجہ 1444ھ 19جولائی 2023ء

شاہ محمد کی اسرائیلی وزیراعظم کو مراکش کے دورے کی دعوت

مراکش کے شاہ محمد ششم نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو مراکش کے سرکاری دورے کی دعوت دے دی۔

چند روز قبل اسرائیل نے مغربی صحارا کے علاقے میں مراکش کی خودمختاری کو تسلیم کیا تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے شاہِ مراکش کو خط لکھ کر اسرائیل کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دورے کیلئے تاریخ طے کرنے کے مرحلے میں ہیں، یہ کسی بھی اسرائیلی وزیراعظم کا پہلا دورہ مراکش ہوگا۔

شاہ محمد ششم نے مغربی صحارا میں مراکش کی خودمختاری تسلیم کرنے اور داخلہ شہر میں قونصل خانہ کھولنے کیلئے غور کرنے پر اسرائیلی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ صحارا علاقے کا معاملہ ہمارا قومی مسئلہ ہے اور خارجہ پالیسی میں ترجیحی معاملہ ہے۔

شاہ محمد کا کہنا تھا کہ آپ کا فیصلہ بہت دور رس ہے کیونکہ یہ کئی ممالک کی طرف سے صحارا علاقے میں مراکش کی خودمختاری کو تسلیم کرنے سے مطابقت رکھتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.