بدھ30؍ذوالحجہ 1444ھ 19جولائی 2023ء

کسٹم افسران کی میگا کرپشن، ایک ماہ میں 500 تولے سونا خریدنے کا انکشاف

کسٹم افسران کی میگا کرپشن کے معاملے میں ایک ماہ میں 500 تولے سونا خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار اور مفرور کسٹمز افسران مبینہ رشوت کے پیسوں سے گولڈ خریدتے تھے۔

ذرائع ایف آئی اے نے بتایا کہ کلفٹن کی ایک جیولر شاپ سے ایک ماہ میں 500 تولہ سونا خریدا گیا۔ ایف آئی اے حکام نے کلفٹن میں سونا بیچنے والے جیولر کی دکان پر چھاپہ مارا جہاں سے فرخت کی رسیدیں بھی برآمد ہوئیں۔ 

کراچی ایک ہفتہ قبل غائب ہونے والے کسٹمز افسران کا…

سونا بےنامی رسیدوں پر خریدا گیا، ایف آئی اے ٹیم نے کھاتوں کے رجسٹرز بھی برآمد کرلیے جبکہ سونے کی مزید خریداری کے لیے جیولر کو ایڈوانس دیے گئے 50 لاکھ روپے بھی برآمد کرلیے گئے۔ 

ایف آئی اے حکام نے افسران کےلیے سونا خریدنے والے کسٹم افسر کے کیماڑی میں واقع گھر پر بھی چھاپہ مارا ہے۔  

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کے سامان کےلیے استعمال ہونے والی گاڑیوں کی فہرستیں تیار کی جارہی ہیں، کسٹمز کے 2 افسران یاور عباس اور طارق محمود کرپشن الزامات کے تحت ایف آئی اے کی حراست میں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.