بدھ30؍ذوالحجہ 1444ھ 19جولائی 2023ء

کراچی: کورنگی میں برف خانے سے گیس خارج، علاقہ مکینوں کی حالت غیر

کراچی کے علاقے کورنگی 50 اے میں برف خانے سے گیس کا غیر معمولی اخراج ہوا ہے جس سے متعدد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

برف خانے سے گیس کے اخراج سے متاثر ہونے والے افراد کی حالت غیر ہو گئی۔

گیس کے اخراج سے متاثر ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

علاقے سے لوگوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے ریسکیو ادارے کی ایمبولینسیں اور عملے کو طلب کر لیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں اشتعال پھیل گیا، بڑی تعداد میں لوگ برف خانے کے باہر جمع ہو گئے۔

صورتِ حال کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس بھی موقع پر موجود ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.