بدھ30؍ذوالحجہ 1444ھ 19جولائی 2023ء

نوشہرہ: دریائےِ سندھ میں ڈوبنے والے 2 بچوں کا تاحال پتہ نہ چل سکا

نوشہرہ میں گزشتہ روز خیرآباد کے مقام پر دریائےِ سندھ میں ڈوبنے والے 2 بچوں کی تلاش جاری ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز خاتون نے 3 بچوں سمیت دریائےِ سندھ میں چھلانگ لگا دی تھی۔

مقامی افراد نے دریا سے خاتون کو نکال لیا تھا اور ایک بچے کی لاش بھی نکال لی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے اسے مقامی عدالت روانہ کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.