جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

متحدہ کے وفد کی وزیراعظم سے آج ملاقات طے ہوگئی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے آج ملاقات طے ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات دوپہر 12 بجے اسلام آباد میں ہوگی جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار شریک ہوں گے۔

اس سے قبل منگل کی رات کو اسلام آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں نگران حکومتوں، آئندہ الیکشن اور مردم شماری پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ کیلئے نگران وزیر اعلیٰ کے ناموں پر بھی غور کیا گیا تھا اور وزیراعلیٰ کے لیے متوقع طور پر سابق کمشنر کراچی شعیب صدیقی کے نام کو تجویز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.