جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

دنیا گرمی کی شدت میں اضافے کا سامنا کرنے کی تیاری کرلے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا گرمی کی شدت میں اضافے کا سامنا کرنے کی تیاری کرلے۔

چین میں 52 ڈگری سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت نے تمام ریکارڈ توڑ دیے، امریکا کے شہر فینکس میں گرمی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

یورپ کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہر کے سبب چھٹیاں منانے کیلئے آنیوالوں نے اپنے سفری منصوبوں کو منسوخ یا تبدیل کرنا شروع کردیا۔

دن میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ یورپ میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔

اٹلی کے دارالحکومت روم میں پارہ 41.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

دوسری جانب اسپین، یونان اور سوئٹزرلینڈ کے جنگلات میں پھیلی آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

کینیڈا کے جنگلات میں بھی 500 سے زائد مقامات پر لگی آگ بے قابو ہوچکی ہے۔

کینیڈا سے اٹھتا دھواں، شمالی اور مشرقی امریکا کو بھی متاثر کر رہا ہے، امریکا کی 20 ریاستوں میں بھی خراب ہوا کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.