اتوار 9؍صفر المظفر 1445ھ27؍اگست 2023ء

پشاور خود کش دھماکا، حملہ آور کا چہرہ قابل شناخت

پشاور کے علاقے حیات آباد میں خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا چیسز نمبر حاصل کرلیا گیا ہے۔

پشاور میںفرنٹیئر کور( ایف سی) کی گاڑی پر خود کش حملے کی کلوز سرکٹ ٹیلیویژن ( سی سی ٹی وی) ویڈیو سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق پشاور دھماکے میں خطرناک قسم کا بارودی مواد استعمال کیا گیا، جو گاڑی کی ڈگی میں رکھا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کا چہرہ صاف ہے اور اس کی شناخت ہوسکتی ہے، اس کی تصویر شناخت کےلیے نادرا کو بھیج دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پشاور دھماکے کی تحقیقات کےلیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی گئی ہے، جس میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)، پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹمیں شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.