بدھ30؍ذوالحجہ 1444ھ 19جولائی 2023ء

وزیراعظم سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی ملاقات، نگران سیٹ اپ پر مشاورت

وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں آئندہ عام انتخابات، قومی اسمبلی کی تحلیل اور نگران سیٹ اپ کے امور پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی قیادت کا اہم اجلاس جمعرات کو بلائے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں رہنماؤں کا استقبال کیا۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ ملاقات میں  سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر وفاقی وزرا اسحاق ڈار اور ایاز صادق بھی موجود تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.