منگل29؍ذوالحجہ 1444ھ18جولائی 2023ء

الزائمر کے مریضوں کے لیے امریکی دواساز کمپنی کی نئی دوا

الزائمر (نسیان اور دماغی طور پر کمزوری) کے مریضوں کےلیے خوشخبری  ہے کہ امریکی دواساز کمپنی کی نئی دوا Donanemab الزائمر کے خلاف جنگ میں مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔

عالمی آزمائش کے بعد اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ یہ دوا یادداشت کی کمزوری کے عمل کو سُست کرتی ہے۔

نئی دوا ڈیمنشیا میں مبتلا لوگوں کے دماغ میں بننے والے پروٹین کو صاف کرکے بیماری کے ابتدائی مراحل میں اس کی روک تھام میں مدد کرتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دوا علاج نہیں ہے اور یہ الزائمر کی بیماری میں کام کرتی ہے ڈیمنشیا کی دوسری اقسام کے لیے کام نہیں کرتی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.