منگل29؍ذوالحجہ 1444ھ18جولائی 2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا ہوگی یا نا اہلی، کچھ کہنا قبل از وقت ہے، رانا ثناء اللّہ

چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا ہوگی یا وہ نااہل ہوں گے؟ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے لاعلمی کا اظہار کردیا۔

اسلام آباد میں صحافی سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا یا نااہلی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر لب کشائی کی۔

وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کے 15 ماہ تو فائر فائٹنگ میں ہی گزر گئے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا یا نا اہلی ہوگی کچھ کہنا قبل از وقت ہے، سزا الیکشن سے پہلے ہو گی یا بعد میں ہو گی، یہ بھی معلوم نہیں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ مردم شماری دوبارہ کرانے کےلیے سب کو متفق ہونا ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی کا باقاعدہ اعلان ہوگا، فی الحال کوئی حتمی تاریخ نہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ جو 9 مئی واقعات میں ملوث نہیں ان کے خلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیے، شیخ رشید کو گرفتار کرکے اہمیت نہیں دینا چاہتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ سے متعلق زیر گردش خبروں کی تردید کردی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی تمام جماعتیں اپنے اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گی، ہمارا کسی سیاسی جماعت کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں قومی اسمبلی کی 100 اور صوبائی اسمبلی کی 200 سیٹیں پکی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں افغان سرزمین ملوث ہے، افغان حکومت ان کارروائیوں کو روکنا نہیں چاہتی یا صلاحیت نہیں، یہ سوال موجود ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج پر الزامات لگائے گئے ہیں، الزامات سپریم کورٹ، ہائیکورٹ کے ججز پر بھی ہیں، فیصلہ عدلیہ نے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ واپس لینے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنا ہو گا، موجودہ حالات میں امید نہیں کہ ہماری اپیل منظور ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.