منگل29؍ذوالحجہ 1444ھ18جولائی 2023ء

کینیڈا: جنگلات میں 500 مقامات پر لگی آگ بےقابو، 2 فائر فائٹرز ہلاک

کینیڈا کے جنگلات میں 500 سے زائد مقامات پر لگی آگ بے قابو ہوگئی۔ اوٹاوا سے برطانوی میڈیا کے مطابق آگ پر قابو پانے کےلیے فوج تعینات کردی گئی ہے، دیگر ملکوں سے بھی فائر فائٹر طلب کر لیے گئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ جنگلات میں لگی آگ بجھاتے ہوئے کینیڈا کے 2 فائر فائٹرز ہلاک ہوئے۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق آگ کے دھویں سے کئی شہروں کی فضا آلودہ ہوگئی۔ دھویں سے شمالی اور مشرقی امریکا میں بھی ہوا کا معیار متاثر ہوا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا کی 20 ریاستوں میں ہوا کے خراب معیار کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ریاست نیویارک، الینوئے، مشی گن اور وسکونسن کے رہائشیوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.