جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

ومبلڈن فائنل میں غصہ کرنے پر نوواک جوکووچ پر جرمانہ

ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے مینز ایونٹ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن سربیا کے نوواک جوکووچ کو غصہ دکھانا مہنگا پڑ گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نوواک جوکووچ نوجوان کھلاڑی اسپین کے کارلوس الکاریز کے مقابل فائنل میچ میں اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ سکے تھے۔

نوواک جوکووچ نے میچ کے دوران اپنا ریکٹ شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے توڑ دیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق نوواک جوکووچ کے اس عمل پر انہیں 8 ہزار ڈالر جرمانہ کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میچ ریفری کی جانب سے نوواک جوکووچ کو متنبہ بھی کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ٹینس کی دنیا میں نوواک جوکووچ کو بہت ہی سلجھا ہوا کھلاڑی مانا جاتا ہے تاہم ان کے غصے پر ان کے مداح بھی حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اتوار کو ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے مینز ایونٹ کے فائنل میں نوجوان کھلاڑی اسپین کے کارلوس الکاریز نے دفاعی چیمپئن سربیا کے نوواک جوکووچ کو پانچ سیٹ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.