جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

کراچی: چھالیہ اسمگلنگ کے مرکزی کردار عمران نورانی کا نام امیگریشن لسٹ میں شامل

کراچی کے کسٹمز میگا اسکینڈل میں بلوچستان سے کراچی تک چھالیہ اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلانے والے عمران نورانی کا نام بھی امیگریشن کی پرسنل نیم آئیڈینٹی فکیشن لسٹ میں شامل کر لیا گیا۔

عمران نورانی کے ساتھ ایف آئی اے کے مقدمے میں نامزد 5 دیگر کسٹم افسران کے نام بھی پی این آئی لسٹ میں درج کر لیے گئے۔

لسٹ میں موجود کلکٹرز ثاقب سعید، عثمان باجوہ، عامر تھہیم، گریڈ 16 کے افسر یاور عباس اور طارق محمود کے نام بھی شامل ہیں۔

ایک ہفتے سے لاپتہ کسٹمز افسران کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف ائی اے نے گرفتار کر لیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

درجِ بالا ناموں کے اندراج کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید بلوچ نے ڈائریکٹر پی این آئی ایل امیگریشن کو مراسلہ ارسال کیا تھا۔

پی این آئی ایل میں افسران کے ناموں کے اندراج کا مقصد انہیں بیرونِ ملک روانگی سے روکنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.