جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

مظفر گڑھ: 3 بہنوں کی لاشیں برآمد،گلا کاٹ کر قتل کیا گیا

مظفر گڑھ میں 3 بہنوں کی لاشیں ملی ہیں، تینوں بچیاں گزشتہ رات لا پتہ ہوئی تھیں۔

فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق تینوں بہنوں کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی سٹی ریحان الرسول کے مطابق مظفر گڑھ میں تھرمل سوسائٹی سے 3 بچیوں کی لاشیں ملی ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ تینوں لڑکیوں کی عمریں 7 سال سے 11 سال کے درمیان ہیں۔

ڈی ایس پی نے بتایا ہے کہ تینوں بچیاں سگی بہنیں ہیں جو گزشتہ رات گھر سے لا پتہ ہو گئی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.