جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

جولائی کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتیں تبدیل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جولائی کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔

سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی0.07 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کردی گئی۔

اوگرا نے سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.64 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی ہے۔

اوگرا کے مطابق جون میں سوئی ناردرن کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمت12.71 ڈالر مقرر تھی۔

دوسری جانب جولائی میں سوئی سدرن کے لیے ایل این جی 0.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق جولائی میں سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 13.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جس کی جون میں قیمت 12.94 ڈالر مقرر تھی۔

قیمتوں میں اس ردوبدل کے حوالے سے اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.