بدھ30؍ذوالحجہ 1444ھ 19جولائی 2023ء

ملک کے مختلف علاقوں میں آج رات سے بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں آج رات سے بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، بارشوں کا یہ سلسلہ 23 جولائی تک جاری رہے گا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں آج رات سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوکر بارشوں کا سبب بنیں گی۔

کراچی، ٹھٹہ اور حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں 20 سے 22 جولائی کے دوران وقفے وقفے سے موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سانگھڑ، بدین اور نواب شاہ میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.