منگل29؍ذوالحجہ 1444ھ18جولائی 2023ء

آن لائن قرض دینے والی تمام ایپلی کیشنز بند کی جائیں، صدر پی بی آئی ایف

پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم (پی بی آئی ایف) کے صدر میاں زاہد حسین کا کہنا ہے کہ آن لائن قرض دینے والی تمام ایپلی کیشنز فوری بند کی جائیں۔

پی بی آئی ایف کے صدر نے کہا کہ عوام کو سستے اور فوری قرض کا جھانسہ دے کر لوٹا جارہا ہے۔

میاں زاہد حسین کا کہنا ہے کہ قرض واپسی میں تاخیر پر بھاری سود اور جرمانہ لیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دھونس دھمکی، دھاندلی سے اصل رقم کا کئی گنا واپس لیا جارہا ہے۔

میاں زاہد حسین کا کہنا تھا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے چند چھاپے ناکافی ہیں، حکومت اس دھندے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے۔

صدر پی بی آئی ایف نے مزید کہا کہ مسابقتی کمیشن نے محتاط رہنے کا مشورہ دے کر سمجھا ہے کہ ذمہ داری ادا ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.