پیر28؍ذوالحجہ 1444ھ17؍جولائی 2023ء

سینیٹ ملازمین کیلئے ایک ارب 3 کروڑ کے الاؤنسز کی منظوری، ذرائع سینیٹ سیکریٹریٹ

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس میں سینیٹ فنانس کمیٹی نے سینیٹ ملازمین کیلئے ایک ارب تین کروڑ کے الاؤنس کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ ملازمین کو 5 اعزازیوں کے ساتھ تین بجٹ الاؤنس بھی ملیں گے۔

سینیٹ ملازمین کو اعزازیوں کی مد میں کل ایک ارب اور تین کروڑ روپے ادا ہوں گے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی پہلے ہی ملازمین کیلئے ڈھائی ارب کے الاؤنسز کی منظوری دے چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.