حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 15 دنوں میں ہی 959 ارب روپے کے حکومتی ترقیاتی پروگرام میں سے 142 ارب 50 کروڑ روپے جاری کر دیے۔
ارکان اسمبلی کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے 61 ارب 26 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔ جس میں سے 20 ارب 26 کروڑ روپے گذشتہ سال کے بجٹ میں واپس کیے گئے تھے، یہ بھی ان کو جاری کردیے گئے ہیں۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مقامی ترقیاتی پروگرام میں سے 131 ارب روپے جبکہ بیرونی ترقیاتی معاونت کی مد میں 11 ارب 50 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔
پہلی سہ ماہی کے 15 دنوں میں مجموعی طور پر ترقیاتی بجٹ کا 15 فیصد جاری کردیا گیا۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تین ماہ میں مزید 69 ارب 74 کروڑ روپے دستیاب ہوں گے۔
Comments are closed.