پیر28؍ذوالحجہ 1444ھ17؍جولائی 2023ء

الیکشن کمیشن نے ن لیگ انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات شائع کردی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مسلم لیگ (ن) کے انٹرا پارٹی الیکشنز کی تفصیلات شائع کردیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کے صدر ہوں گے، مریم نواز سینئر نائب صدر اور احسن اقبال سیکرٹری جنرل ہوں گے۔

ای سی پی نوٹیفکیشن کے مطابق عطاء اللّٰہ تارڑ ڈپٹی سیکرٹری جنرل، اسحاق ڈار سیکرٹری خزانہ اور مریم اورنگزیب مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 6 مرکزی عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہوئے، جن کا تعلق پنجاب سے ہے۔

ای سی پی نے مسلم لیگ (ض) سے متعلق تفصیلات بھی شائع کیں، جن کے مطابق اعجاز الحق پارٹی کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کامران انجم سیکریٹری جنرل، چوہدری غلام ربانی بلا مقابلہ سیکریٹری اطلاعات منتخب ہوئے جبکہ محمد عظیم عقیل مسلم لیگ ضیا کے سیکریٹری فنانس منتخب ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.