ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اے کو 184 رنز کے بھاری مارجن سے ہرادیا۔
کولمبو میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان شاہینز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 309 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
صاحبزادہ فرحان اور کامران غلام نے 63، 63 رنز بنائے جبکہ صائم ایوب 56، کپتان محمد حارث نے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔
310 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یو اے ای اے ٹیم 30ویں اوور میں 125 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان شاہینز کے قاسم اکرم نے 26 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔
سفیان مقیم نے تین جبکہ محمد وسیم جونیئر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Comments are closed.