پیر28؍ذوالحجہ 1444ھ17؍جولائی 2023ء

فرینڈلی میچ کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کا سنگاپور پہنچتے ہی ٹریننگ سیشن

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نے سنگاپور پہنچتے ہی پہلے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ قومی ٹیم کل انٹرنیشنل دوستانہ میچ میں سنگاپور کے مدمقابل آئے گی۔

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم انٹرنیشنل فرینڈلی میچ کھیلنے سنگاپور پہنچ گئی، کچھ دیر آرام کرنے کے بعد قومی فٹبالرز ٹریننگ کےلیے گراؤنڈ پہنچی اور  پہلے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

این او سی اور ویزا کے اجرا میں تاخیر کی وجہ سے پاکستان ویمن ٹیم بروقت سنگاپور نہیں پہنچ سکی تھی۔

انٹرنیشنل فرینڈلی میچ میں پاکستان اور سنگاپور کی ٹیمیں منگل کو آمنے سامنے ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.