پیر28؍ذوالحجہ 1444ھ17؍جولائی 2023ء

جاپان کو انفرادی قوت کی فراہمی، پاکستان نے سنگ میل عبور کرلیا

جاپان کو افرادی قوت کی فراہمی کے حوالے سے پاکستان نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ 

سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ کی کوششوں سے جاپان کے صوبے ہکائیدو کے شہر بیراتوری کے مئیر اور سفیر پاکستان کے ساتھ دوستی اور تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں جس کے تحت سفارتخانہ پاکستان اور بیراتوری مشترکہ طور پر پاکستانی ہنر مندوں کی بیراتوری میں کھپانے کے لیے مشترکہ طور پر کوششیں کریں گے۔ 

اس حوالے سے سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ نے جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتخانہ پاکستان جاپان میں پاکستانی ہنرمندوں کو جاپان میں زیادہ سے زیادہ ملازمتوں کی فراہمی کو مشن کے طور پر لے کر چل رہا ہے۔

جہاں جہاں ضرورت ہوتی ہے وہ خود رابطہ کرتے ہیں اور دورہ کرتے ہیں جبکہ ان کی ٹیم عاشج لقمان کی قیادت میں دن رات اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں عمل پذیر ہے۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ اس وقت جاپان میں ملازمت کے ویزے کے ساتھ ہر دوسرے دن پاکستانی یہاں پہنچ رہے ہیں جو ہماری بڑی کامیابی ہے۔ 

اس موقع پر سفیر پاکستان نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر مملکت حنا ربانی کھر کی جانب سے پاکستانی ہنر مندوں کو جاپان بھجوانے میں خصوصی دلچسپی کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حکومت کی اعلیٰ ترین قیادت بھی جاپان کو ورک فورس کی فراہمی میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے جس سے حکومتی سطع پر اس منصوبے کو آگے بڑھانے میں مدد مل رہی ہے۔

سفارتخانہ پاکستان حکومت کے اس مشن کو پوری طرح آگے بڑھانے میں کوشاں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.