پیر28؍ذوالحجہ 1444ھ17؍جولائی 2023ء

گال ٹیسٹ: دوسرا دن ختم، پاکستان کے 5 وکٹوں پر 221 رنز، خسارہ ختم کرنے میں 91 رنز باقی

سری لنکا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا۔ پاکستان کے آغا سلمان اور سعود شکیل ڈٹ گئے، دونوں بالترتیب 61 اور 69 رنز کے ساتھ تیسرے روز کے کھیل کا آغاز کریں گے۔

گال میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے بیٹرز آغا سلمان اور سعود شکیل نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔ دونوں بیٹرز نے پاکستان کی لڑ کھڑاتی بیٹنگ لائن کو سنبھال لیا۔

بارش کے باعث میچ روکا گیا جس کے ساتھ ہی دن کے اختتام کا بھی اعلان کردیا گیا۔ کھیل کے اختتام تک قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنالیے تھے۔

واضح رہے کہ ایک وقت پر پاکستان کی آدھی ٹیم 101 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔ 

عبداللّٰہ شفیق 19، امام الحق 1، شان مسعود 39، کپتان بابر اعظم 13 اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ ابتدا میں جلد وکٹیں گنوانے کے باوجود سری لنکن ٹیم نے پہلی اننگز میں بورڈ پر 312 کا ٹوٹل سجایا۔ 

میزبان ٹیم کی جانب سے دھننجایا ڈی سلوا 122 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

سری لنکا کے اینجلو میتھیوز نے 64 اور سدیرا سماراوکرما نے 36 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ آغا سلمان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا نے 242 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کے دوسرے روز کا آغاز  کیا۔

دوسرے روز کے کھیل کے آغاز میں ہی سری لنکا کے بیٹر دھننجایا ڈی سلوا نے اپنی سنچری مکمل کی۔

پہلے روز سری لنکا نے پاکستان کے خلاف کھیل کے اختتام تک 6 وکٹ پر 242 رنز بنائے تھے۔ 

دو مرتبہ بارش سے متاثر ہونے کے سبب پہلے روز 65 اعشاریہ 4 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔

پاکستا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے داماد شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے پر مبارک باد دی ہے۔

پہلے روز کے کھیل میں سری لنکا کی جانب سے مڈل آرڈر بیٹر دھننجایا ڈی سلوا اور  تجربہ کار کھلاڑی اینجلو میتھیوز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

کھیل کے پہلے روز پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ 

آغا سلمان، ابرار احمد اور نسیم شاہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.