پیر28؍ذوالحجہ 1444ھ17؍جولائی 2023ء

کراچی سٹی کونسل کا پہلا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا

کراچی سٹی کونسل کے پہلے اجلاس میں ہنگامہ آرائی، نعرے اور ہاتھا پائی ہوئی، اجلاس ایک گھنٹے بھی نہیں چل سکا۔

جماعت اسلامی، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فارورڈ بلاک کے نمائندے آمنے سامنے آگئے، جبکہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ایوان میں نعرے لگوادیے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وقت بتائے گا کس نے مسائل حل کیے اور کس نے پیدا کیے، کون ماحول خراب کر رہا ہے، سب دیکھ رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان بولے آج پہلا اجلاس ہی رول کے خلاف چلایا جا رہا ہے۔

اجلاس میں ہنگامہ آرائی فاروڈ بلاک کے پارلیمانی لیڈر اسد امان کی تقریر کے دوران شروع ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.