پیر28؍ذوالحجہ 1444ھ17؍جولائی 2023ء

کراچی: سچل سے اغواء کیا گیا شہری بازیاب، تاوان طلب کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے سچل سے اغواء کیے گئے شہری کو سی آئی اے پولیس کے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے عملے نے ایک کارروائی کے دوران بازیاب کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس اے وی سی سی ذیشان صدیقی کے مطابق سچل تھانے میں 21 جون کو زیرِ دفعہ 365 اے مقدمہ نمبر 809/23 درج کرایا گیا تھا جس میں 50 سالہ خلیل احمد ولد کریم بخش کو اغواء کیے جانے اور ملزمان کی جانب سے تاوان طلب کیے جانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

اغواء کاروں نے مغوی کی رہائی کے لیے 6 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

کراچی اے وی سی سی پولیس نے ایک کارروائی میں9جولائی…

ایس ایس پی ذیشان صدیقی کے مطابق اے وی سی سی پولیس کے عملے نے تکنیکی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے کراچی میں مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔

اہلکاروں نے سپر ہائی وے پر جمالی پل کے قریب مین سروس روڈ سے اغواء کے الزام میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان میں قدیر ولد نصیر احمد، امجد جاوید عرف جاوید چوہدری عرف امجد چوہدری ولد عاشق علی اور ممریز حسین ولد جاوید شامل ہیں۔

ایس ایس پی اے وی سی سی ذیشان صدیقی کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 رائفل 222، بمعہ 10 راوئڈز اور 1 پستول 30 بور، بمعہ 3 راوئڈز برآمد کیے گئے، جبکہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.