جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

لاہور کی بیٹھک نے دبئی کے فیصلوں پر مہر ثبت کر دی: شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ لاہور کی بیٹھک نے دبئی کے فیصلوں پر مہر ثبت کر دی۔

ملتان میں شاہ محمود قریشی نے ضلع کچہری میں میڈیا ٹاک کے دوران کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے۔

ان کا کہنا ہےکہ ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، الیکشن ایکٹ 2017ء میں سیکشن 9 بہت مبہم ہے، 2 بڑوں میں بات ہو چکی ہے باقیوں کو کچھ معلوم نہیں۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی تصدیق کر دی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وقت بتائے گا کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے، مسلم لیگ ن عدم استحکام کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین کو عدالتوں سے ریلیف ملا ہے، حکومت چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف من گھڑت کیسز بنا رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا ہے کہ حکومت 90 روز کے انتخابات کو ترجیح دیتے ہوئے نظر آ رہی ہے، اسرائیل کے حوالے سے توڑ مروڑ کر بات پیش کی جا رہی ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کی تاریخ الیکشن کمیشن نے دینی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.