منگل29؍ذوالحجہ 1444ھ18جولائی 2023ء

میں کسی پارٹی میں نہیں جا رہا: غلام سرور خان

سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ میں کسی پارٹی میں نہیں جا رہا ہوں۔

یہ بات غلام سرور خان نے ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے سیاسی لوگوں سے رابطے ہوتے رہتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غلام سرور خان کے ساتھ ان کے بیٹے منصور حیات خان اور بھتیجے عمار صدیق کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

غلام سرور خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرا سیاسی مستقبل میرے حلقے کے عوام کی مشاورت سے طے ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.