پیر28؍ذوالحجہ 1444ھ17؍جولائی 2023ء

بھارتی کرکٹ بورڈ کا کوچنگ اسٹاف کو آرام دینے کا فیصلہ

بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ آئرلینڈ کے دوران کوچنگ اسٹاف کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی بورڈ نے کہا ہے کہ دورۂ آئرلینڈ کے لیے راہول ڈریوڈ اور دیگر سپورٹ اسٹاف کو آرام دیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راہول ڈریوڈ اور دیگر سپورٹ اسٹاف ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد وطن واپس آجائے گا۔ 

دورۂ ویسٹ انڈیز کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ کا دورہ کرنا ہے، دورۂ آئر لینڈ کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا اسٹاف ذمے داریاں نبھائے گا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ میں بھارتی ٹیم نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنی ہے، دورے کے دوران وی وی ایس لکشمن سپورٹ اسٹاف کے ہیڈ ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصلے کا مقصد ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لیے منصوبہ بندی کرنا ہے۔

بھارت نے ویسٹ انڈیز میں 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے ایک اننگز اور 141 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.