پیر28؍ذوالحجہ 1444ھ17؍جولائی 2023ء

اسد قیصر کی 10 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی 10 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت منظور کی۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

عدالت نے اسد قیصر کو شامل تفتیش ہونے اور متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔

اسد قیصر کی صوابی میں اینٹی کرپشن میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور کی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سے پوچھتا ہوں یہ کون سی جمہوریت ہے؟ اگر آپ نے اس طرح کی سیاست کرنی ہے تو مارشل لاء اس سے بہتر ہے۔

عدالت نے محکمۂ اینٹی کرپشن کو 10 روز تک اسد قیصر کی گرفتاری سے روک دیا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انور تاج والا ہی آرڈر کر رہے ہیں۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسد قیصر کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جمعے کو آپ نہیں تھے تو درخواست گزار کو آنا چاہیے تھا۔ 

وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ معاون وکیل آیا تھا لیکن وہ بہتر طریقے سے عدالت کو آگاہ نہیں کر سکا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.