جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

برطانوی وزیر دفاع کا جلد عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

برطانوی وزیر دفاع بین ویلس نے کہا ہے کہ کابینہ میں اگلی ردوبدل پر وہ وزیر دفاع کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بین ویلس آئندہ انتخابات میں حصہ بھی نہیں لیں گے۔

بین ویلس تین وزرائے اعظم کے ساتھ بطور ڈیفنس سیکرٹری کام کر چکے ہیں، وہ 4 برس سے ڈیفنس سیکرٹری کے عہدے پر فائز ہیں۔

وزیر دفاع بین ویلس نے کہا کہ وہ اپنی فیملی پر گزرنے والے واقعات کی وجہ سے سیاست کی فرنٹ لائن سے ہٹ رہے ہیں۔

بین ویلس ٹوری پارٹی کے ارکان میں بہت مقبول تصور کئے جاتے ہیں اور سیاست سے کنارہ کشی کے بارے میں ان کے فیصلے سے پارٹی کو بڑا دھچکا لگے گا اور اس سے کنزرویٹو پارٹی کی سیاسی صفوں میں بڑا خلا پیدا ہوجائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.