جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

سندھ سرکار کے مہنگائی کیخلاف کریک ڈاؤن کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

سندھ سرکار نے مہنگائی کے خلاف کریک ڈاؤن کے لاکھ دعوے کیے ہوں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ شہر قائد میں آٹا مہنگا، چینی مہنگی اور لال ٹماٹر تو 2 دن میں اپنی قیمت 100 روپے بڑھا گیا۔

سندھ حکومت کی گندم کی سپورٹ پرائس رواں سیزن 4 ہزار روپے من یعنی 100 روپے کلو مقرر کی گئی تھی۔

گندم کی نئی فصل آنے پر ضلعی ترسیل پر پابندی تھی گندم 100 سے آگے نکلی اور 134 روپے کلو تک گئی، آج کچی گندم کا فی کلو بھاؤ 4 سے 5 روپے کم ہو کر 129 روپے ہے، لیکن شہر میں آٹا مہنگا ہوا ہے۔

شہر میں ایک آٹے کا ہی نہیں، بجٹ کو جواز بنا کر چینی کا ہول سیل بھاؤ 134 روپے ہوگیا ہے۔

زیریں سندھ بارشیں اتنی نہیں ہوئیں کہ روڈ نیٹ ورک متاثر ہوا ہو لیکن سبزیاں مہنگی ہونے کی ایک سبزی فروش نے یہ بھی وجہ بتائی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.