منگل29؍ذوالحجہ 1444ھ18جولائی 2023ء

کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم کا دوسرا مرحلہ، مالٹن اونٹاریو میں ووٹنگ، ہزاروں افراد شریک

سکھ فار جسٹس کے زیراہتمام کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے کے لیے مالٹن اونٹاریو میں ووٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ 

اونٹاریو سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کینیڈا کے مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے سے ووٹنگ کا آغاز ہوا۔ پنجاب ریفرنڈم کمیشن کے زیرانتظام ریفرنڈم میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ 

کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد یہ ریفرنڈم کے لیے پہلی ووٹنگ ہے۔ ہردیپ سنگھ نجر کینیڈا میں خالصتان چیپٹر کے چیف کوآرڈینٹر تھے۔ 

بھارت کی مالٹن اونٹاریو میں بھی سکھ ریفرنڈم رکوانے کی کوششیں ناکام ہوئیں۔

مقامی حکوت کے جمہوری عمل میں رکاوٹ ڈالنے سے انکار پر بھارت کو مایوسی ہوئی۔

اس سے قبل ریفرنڈم کے انعقاد پر بھارت کینیڈا کی حکومت سے احتجاج کرچکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.