اتوار 27؍ذوالحجہ 1444ھ16؍جولائی 2023ء

میسی نے امریکی ایم ایل ایس کلب جوائن کرلیا، 10 نمبر شرٹ الاٹ

ورلڈکپ ونر اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے باقاعدہ امریکی ایم ایل ایس کلب انٹرمیامی جوائن کرلیا، نئے کلب نے 10 نمبر کی شرٹ الاٹ کردی۔

میسی کا کہنا ہے وہ امریکا میں کیریئر کے آغاز پر پُرجوش ہیں۔

امریکی لیگ میں انٹرمیامی کو سینٹ لوئس نے 3- 0 سے شکست دے دی۔ لیگ میں انٹر میامی آخری نمبر پر ہے۔

میسی 21 جولائی کو کلب کے اگلے میچ کےلیے دستیاب ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.