جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

اٹھارویں ترمیم سے اختیارات صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو دیدیے گئے، مصطفیٰ کمال

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم تمام نشیب و فراز سے گزر کر کندن بن گئی ہے۔ پاکستان اس دوراہے پر ہے جہاں سے ناکام ریاست کی آوازیں آ رہی ہیں۔ 

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اس نظام کے تحت ملک کو آگے لے جانا ناممکن ہے۔ آئین کی 18ویں ترمیم سے اختیارات صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو دے دیے گئے۔ 

انہوں نے کہا کہ نیشنل فنانس کمیشن کے تحت 56 فیصد شیئر صوبوں کو دیے گئے۔ ایک ہزار ارب روپے سے زائد سندھ کو سالانہ دیے جاتے ہیں۔ 

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ تقریباً 300 ارب روپے سے زائد ٹیکس کراچی سے جمع کرتا ہے۔ 1400 ارب روپے سالانہ سندھ کو ملتے ہیں۔ این ایف سی ایوارڈ کے تحت تمام فنڈز بھی صوبے کو ملتے ہیں۔ مگر صوبہ یہ تمام فنڈز  لینے کے بعد پی ایف سی نہیں دیتا۔ 

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ صوبے کے تمام اختیارات پر وزیراعلیٰ قبضہ کیے بیٹھا ہے۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 4 سال پی ٹی آئی حکومت میں رہی مسائل حل نہ ہوئے۔ 15 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے مسائل جوں کہ توں ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آج سندھ میں سندھیوں کا ہم سے زیادہ برا حال ہوچکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.