اتوار 27؍ذوالحجہ 1444ھ16؍جولائی 2023ء

اسپین: لاپالما کے جنگلات کی آگ بے قابو، 4 ہزار افراد کا انخلاء

اسپین کے جزیرے لاپالما کے جنگلات کی آگ بے قابو ہو گئی۔

ہسپانوی حکام کے مطابق آگ پھیلنے سے 13 مکانات تباہ ہو گئے جبکہ لاپالما کے دیہات سے 4 ہزار افراد نے انخلاء کیا ہے۔

ہسپانوی حکام نے بتایا ہے کہ 300 فائر فائٹرز، طیارے اور ہیلی کاپٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ہسپانوی حکام کا مزید کہنا ہے کہ آگ سے اب تک 1 لاکھ 14 ہزار ایکڑ سےزائد کا رقبہ متاثر ہوا ہے۔

ہسپانوی حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ جزیرے لاپالما کے جنگلات میں آگ ہفتے کی صبح لگی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.