اتوار 27؍ذوالحجہ 1444ھ16؍جولائی 2023ء

دیامر بس حادثہ، وزیرِ اعظم کا قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہارِ افسوس

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دیامر بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔

وزیرِ اعظم نے گلگت بلتستان کے حکام کو فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی ہے۔

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیاحوں کی بس کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

انہوں نے متعلقہ وفاقی محکموں کو امدادی کاموں میں معاونت کی بھی ہدایت کی ہے۔

وزیرِ اعظم شہبازشریف نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کرانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیاحوں کی بس کھائی میں گر گئی تھی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سیاحوں کی بس کھائی میں گرنے کا حادثہ دیامر میں شاہراہِ قراقرم پر تھلچی کے مقام پر پیش آیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.